Featuredسندھ

شیخ رشید اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

وزیرداخلہ شیخ رشید کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں آئی جی سندھ ، چیف سیکریٹری، وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم موجود تھے

شکارپور میں ڈاکوؤں کی حالیہ کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبرپرتھااب126پرہے، پہلے سندھ میں لوگ قافلے کی شکل میں سفرکرتےتھے، 2007میں پی پی حکومت نے گرینڈ آپریشن کرکے ہائی ویزکلیئر کرایا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی امن و امان اتنا خراب تھا کہ نو گو ایریا بن گئے تھے، پوراسندھ گڈوسےکوٹڑی بیراج تک کچا ایریا ہے،صرف 6کلومیٹرز جنگل ہے، کشمور بارڈرپنجاب،بلوچستان ،سندھ کےبارڈرزکوملاتاہے۔

23مئی کو پولیس نے 8 مغویوں کو شکارپور کے کچے سے بازیاب کرایا، اے پی سیز خراب ہونےکے باعث ڈاکوؤں نے حملہ کیا، 2اہلکار شہید ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شیخ رشید سے مکالمے میں کہا آپ وزیر داخلہ ہیں، آپ جب بھی چاہیں آجائیں، ہم مل کر کام کریں گے، آپ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے وزارت داخلہ مہیا کرےگی، رینجرز حاضر ہے جب چاہےسندھ حکومت آپریشن میں خدمات لے سکتی ہے۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ حساس سازوسامان کابندوبست سندھ حکومت کررہی ہے، ان سازوسامان کےحصول میں وزارت داخلہ مدد کرے، ہم جلد کچے کے ایریا سے ڈاکوؤں کا صفایا کردیں گے۔
شیخ رشید نے کہا امن و امان سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت کو چاہئے ہم مدد کرنے کے لئے تیار ہیں،

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close