Featuredسندھ

مشتبہ پائلٹس لائسنس اجراء کے حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات میں بڑی پیش رفت

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمے میں گرفتارملزمان کے ساتھ ساتھ 29 افراد کو نامزد کیا ہے ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزمان میں پائلٹ ملک عابد حسین، سینئر جوائنٹ لائسنسنگ برانچ ڈائریکٹر فیصل انصاری شامل ہی

گرفتار تیسرا ملزم سی اے اے لائسنسنگ برانچ کا سینئرسپرنٹنڈنٹ عبدالرئیس ہے۔ نامزد دیگرملزمان میں اسکینڈل کا مرکزی ملزم سیدعدیل آفتاب،ایڈمن برانچ کے دواسسٹنٹ شامل ہیں۔

قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی لائسنسز حاصل کرنے والے 25 پائلٹس بھی شامل ہیں۔ سی اے اے کے ملوث افسران و اہلکاروں نے مبینہ رقم کے عوض پائلٹس کی معاونت کی۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر قائم بورڈ آف انکوائری کی رپورٹ پر ایف آئی اے تحقیقات جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق اسکینڈل کی تحقیقات میں پہلی بار ایک پائلٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مقدمے میں درج پائلٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close