اسلام آباد: حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ کے غریب کاشتکار کو پانی کی قلت ہے، معاشی دہشت گردوں نے سندھ کو تباہ کردیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں وزیر اعلیٰ صاحب نے کل بڑا زبردست آدھا سچ بولا، سندھ کے غریب کاشتکار کو پانی کی قلت ہے، معاشی دہشت گردوں نے سندھ کو تباہ کردیا ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ڈاکو راج کو چھپانے کے لیے پانی کا مسئلہ اٹھانے کی کوشش کی، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کم آیا۔