سندھ
پیپلز پارٹی نے مردم شماری کے طریقہ کار کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
کراچی: پیپلز پارٹی نے مردم شماری کے طریقہ کار کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، وفاقی حکومت اور ادارے شماریات کو فریق بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سندھ ہائی کورٹ میں مردم شماری کے طریقہ کار کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مردم شماری کو وقتی طور پر روک کر حکومت تمام طبقات کے تحفظات کو دور کرے کیونکہ مردم شماری پر حکومت نے صوبوں کے شکوک و شبہات دور نہیں کئے تو یہ ملک اور فیڈریشن کے لئے اچھا نہیں ہوگا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا مردم شماری پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں اور پیپلز پارٹی کا بنیادی مطالبہ ہے کہ مردم شماری میں شفافیت ہونی چاہیئے۔