سندھ

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں 10 تا 15 فیصد اضافے کا امکان

کراچی : سندھ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں 10 تا 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

 

 

 

 

سندھ میں مالی سال دو ہزار بیس اکیس کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔ بجٹ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 تا 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

 

گریڈ 1 تا 15 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے افسران کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق مالی سال 22-2021 کے لئے سندھ کا بجٹ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ مزدور کی کم ازکم اجرت میں بھی اضافے کا فیصلہ متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close