سندھ

کراچی کے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی:  ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز میں 15 جون تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پندرہ جون تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ رہے گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں آنے والے جانے والے افراد کیلئے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

جبکہ تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر کورونا ایس او پیز کے تحت جاری رکھنے کی اجازت ہوگی، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد گھروں میں ہی قرنطینہ کریں گے اور پندرہ جون تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close