کراچی: خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ریاست ماں ہے لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت ڈائن ہے، ڈائن کا سامنا ماں کے طور پر نہیں کیا جاتا۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے ٹیکسز معاف کیےجائیں۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صوبوں کی بات کو غداری کہنا غلط ہے، ریاست ماں ہے لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت ڈائن ہے، ڈائن کا سامنا ماں کے طور پر نہیں کیا جاتا۔