Featuredتعلیم و ٹیکنالوجیسندھ

اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز کل سے شروع ہوں گی

سندھ میں اسکول کھلنےکے حوالے سےکوئی فیصلہ نہ ہوسکا

پنجاب اور اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز کل سے شروع ہوں گی۔

سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہےکہ اسکول 7 جون تک نہیں تا حکم ثانی بند کیےگئے تھے، کل 7 جون سے اسکول نہیں کھل رہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس چند روز میں ہوگا، جس میں کورونا صورت حال کا جائزہ لیا جائےگا اور تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کافیصلہ ہوگا۔

وزیر تعلیم سندھ کے مطابق اجلاس میں امتحانات سے متعلق شیڈول کا بھی فیصلہ کیا جائےگا۔

دوسری جانب پنجاب اور اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز کل سے شروع ہوں گی جب کہ اسلام آباد میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز پہلے سے چل رہی ہیں۔

خیبر پختونخوا کی جامعات بھی پیر سے کھلیں گی جب کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے اسکول پہلے ہی کھل چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close