سندھ

جامشورو یونیورسٹی کی طالبہ کی داعش میں شمولیت، آئی جی سندھ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

کراچی: جامشورو یونیورسٹی کی پراسرا طو رپر لاپتہ ہونیوالی طالبہ نورین شیخ کے مبینہ طورپر شام پہنچ کر بین الاقوامی شدت پسند گروپ داعش میں شمولیت کی اطلاع کے بعد آئی جی سندھ نے متعلقہ انویسٹی گیشن اور آپریشن پولیس کی نااہلی پر خاصی برہمی کااظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے سی ٹی ڈی کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے ٹاسک ملتے ہی کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج راجہ عمر خطاب کی ایک ٹیم فوری طور پر حیدر آباد پہنچ گئی ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیم ابتدائی طور پر طالبہ کی دوست اور اہل خانہ کے بیانات لے گی اور اس کے بعد ٹیم طالبہ کے ذاتی سامان کو بھی چیک کریگی اور اس حوالے سے کئی اہم چیزیں تحویل میں بھی لی گئی ہیں جن مین طالبہ کی کتابیں ڈائری لیپ ٹاپ اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close