سندھ

نائن زیرو آپریشن کیس میں گرفتار ملزمان نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

کراچی: نائن زیرو آپریشن کیس میں گرفتار ملزمان نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق نائن زیرو آپریشن کیس میں سزا پانے والے ملزمان نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی ہے، عدالت نے ملزمان کی اپیل کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

نائن زیرو آپریشن میں گرفتار ہونے والے عبید کےٹو نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کےذریعےسزا کےخلاف اپیل دائر کی، اس سے قبل عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں عبید کےٹو کو آٹھ سال قید کی سزا سنائی تھی،دیگر ملزمان میں ندیم احمد، عامرتوتلا، عبدالقادرودیگر شامل تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال ماہ اپریل میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چھ سال بعد نائن زیرو آپریشن کے 54 سے زائد مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام سے بری کردیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ فیصل موٹا، عبید کے ٹو، نادر شاہ، عامر سرپھٹا سمیت دیگر کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت نہیں ہو سکا ہے، جس پر عدالت نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام سے بری کیا تھا ، دیگر میں امتیاز، عبدالقادر، کاظم رضا، محمد عامر، شکیل عرف بنارسی، محمود حسن شامل تھے۔

گیارہ مارچ 2015 کو رینجرز نے نائن زیرو سے 26 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ، ملزمان کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات ہیں جبکہ آپریشن کے دوران 250 سے زائد مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمد ہوا تھا، نائن زیرو سے گرفتار ملزمان فیصل عرف موٹا،عبید کے ٹو،عامر سر پھٹا،عامر تیلی سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close