Featuredسندھ

زخموں پر نمک چھڑکنا کوئی وفاقی حکومت سے سیکھے

کراچی : وفاق کے پاس سندھ سے 70 فیصد پیسہ جارہا ہے، کہا گیا کہ ایک دھیلہ بھی سندھ کو نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ زخموں پر نمک چھڑکنا کوئی وفاقی حکومت سے سیکھے۔ وفاق اس وقت آئین پر 50 فیصد عملدرآمد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے پاس سندھ سے 70 فیصد پیسہ جارہا ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ وفاق کے پیسے پر سندھ کو چودھراہٹ نہیں کرنے دیں گے۔ یہ بھی کہا گیا کہ ایک دھیلہ بھی سندھ کو نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کو اب خط لکھنا چھوڑدیا، آخری خط میں لکھا تھا شاید میں بہرے لوگوں سے بات کررہا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close