کیا کراچی واقعی ڈوبنے والا ہے؟ ڈی جی میٹ نے وہ حقیقت بیان کردی کہ ہر کوئی سننے کیلئے بےقرار
کراچی: ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے وہ حقیقت بیان کی ہے کہ ہر کوئی اس خبر کو پڑھنے کیلئے بیتاب ہے۔ عالمی یوم موسمیات کے سلسلے میں محکمہ موسمیات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ ایک صدی میں سمندر کی سطح ایک اعشاریہ تین فٹ تک بڑھنا معمول کی بات ہے، کراچی کو سمندر سے کوئی خطرہ نہیں۔ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ موسم بہار پاکستان میں مختصر ہوتا جارہا ہے، گلوبل وارمنگ کے باعث موسم گرما طویل اور موسم سرما مختصر ہوگیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کہ جنوری میں پاکستان میں 15فیصد زیادہ برف باری ہوئی برفباری کازیادہ ہونا گلیشیرز کے ٹوٹے حصوں کو جوڑنے کیلئے مفید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے حکومت کو مزید18ریڈار خریدنے کی تجویز دی ہے۔ ڈی جی میٹ نے بتایا کہ سونامی ارلی وارننگ سسٹم اور موسم سے متعلق منصوبے زیر غور ہیں،اس سلسلے میں عمان اور فرانس سے بات چیت جاری ہے۔