Featuredسندھ

کراچی والے تیار ہوجائیں،محکمہ موسمیات نے کراچی میں ابر رحمت برسنے کی نوید سنادی

کراچی : ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے تاہم شہر کا اگلے چندروز تک موسم خوشگوار رہے گا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے ملک میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کا بڑھنا مون سون موسم کےلئےاچھا ہے۔

موجودہ گرمی کی لہر مزید 2روزتک برقراررہےگی ، اسی طرح پشاورمیں درجہ حرارت 48جبکہ اسلام آبادمیں 43 ڈگری رہا۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگلے چندروزتک موسم خوشگواررہےگا، مون سون کی بارشیں معمول سےزیادہ ہونےکاامکان ہے، کراچی میں بھی مون سون میں زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، دن میں وقفے وقفےسے گردآلودہوائیں چلیں گی اور درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ رات گئے بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close