15 جون کو بجٹ تجاویز کی منظوری لی جائے گی
کراچی: سندھ کابینہ کا اجلاس 15 جون کو طلب کرلیا گیا جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری لی جائے گی۔
سندھ کابینہ اجلاس میں تنخواہوں و پنشن میں اضافے سے متعلق سفارشات کی منظوری دے گی، سندھ کے ٹیکس ٹارگٹ، شرح کی تفصیلات سندھ کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف میرپورخاص کا چارٹر بھی سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کرے گی، سندھ کا بجٹ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بطور وزیر خزانہ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے، بجٹ کا حجم 12 کھرب روپے سے زائد ہوگا۔
وزیر خزانہ سندھ 15 جون کو سہ پہر 3 بجے اسمبلی ایوان میں بجٹ پیش کریں گے، 16 جون کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں بجٹ میں گریڈ ایک سے 4 تک کے ملازمین کی گروپ انشورنس 3 لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ75000 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گریڈ 5 تا 10کےملازمین کی گروپ انشورنس 3 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ37 ہزار500 کیا جا رہا ہے۔
گریڈ19 کے ملازمین کی گروپ انشورنس 21لاکھ سےبڑھاکر26 لاکھ25ہزار اور گریڈ20کےملازمین کی گروپ انشورنس 25 لاکھ سے بڑھا کر31لاکھ25ہزار کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔