سندھ

دھوپ میں کام کرنے والے افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماہرین

کراچی: کھلے آسمان تلے دھوپ میں کام کرنے والے محنت کش شدید گرمی میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سر پر گیلا تولیہ یا کپڑا رکھیں، گیلا کپڑا تیز دھوپ اور لو چلنے کے دوران گرمی کی تپش کوکم کردیتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ شدید گرم موسم میں جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے لہٰذا شہری کھانوں میں احتیاط برتیں، بازار کے کھانوں اور مشروبات سے گریز کیا جائے گرمی کی لہر اور لو لگنے سے متاثرہ افراد کو ہوادار اور ٹھنڈی جگہ منتقل کرکے سر پر پانی ڈالا جائے شدید گرمی کے دوران دھوپ میں نکلنا نقصان دہ ہوتا ہے دھوپ کی تپش سے چہرا اور جلد متاثر ہوسکتی ہے گرمی میں جسم سے پسینہ خارج ہوتا ہے۔ جس سے بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے اور نقاہت کی وجہ سے چکر آنے لگتے ہیں بے چینی اور گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے ایسی صورت میں ٹھنڈا پانی اور گھر کے بنے مشروبات پینے چاہئیں شدید گرمی میں مرغن، تیز مصالحے دار اور چٹ پٹے کھانے کھانے سے طبعیت خراب ہوسکتی ہے.

علاوہ ازیں شہری کھانے پینے میں احتیاط برتیں آلودہ پانی پینے، بازاری اور باسی کھانے کھانے سے ڈائریا ہوسکتا ہے دوپہر میں گرمی اور لوکی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی سے ڈی ہائیڈریشن کی شکایت ہوجاتی ہے ایسی صورت میں ٹھنڈے پانی میں لیموں نچوڑکر پینا مفید ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close