سندھ

شہر میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم رات اور صبح کے اوقات میں کہیں بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم، مرطوب اور ابر الود رہنے کی توقع ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پرھیں: شہر قائد میں شہریوں کے چالان کاٹنے والے ٹریفک پولیس افسران پر انعامات کی بارش

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سے 32کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، اور ہواؤں میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں کہیں بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے، تاہم شہر میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close