سندھ

پیپلز پارٹی الیکشن میں عوام کے سامنے سرخرو ہو کر جائے گی، قائم علی شاہ

کراچی: سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں جوشیلا خطاب، کہتے ہیں ایک صاحب نے حیدرآباد میں کہا کہ پیپلز پارٹی کس منہ سے الیکشن میں جائے گی، ہم عوام کے سامنے سرخرو ہوکر جائیں گے، اپوزیشن لیڈر بھی اس کا اعتراف کریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق سندھ سے ریونیو 60 ارب روپے لے کر گیا، وفاق ہمارا حق دے ورنہ این ایف سی پر دستخط نہیں کریں گے، قائم علی شاہ کے خطاب پر ان کے ساتھی اراکین نے انہیں بھرپور داد دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم میاں نواز شریف نے حیدرآباد میں جلسے سے مخالفین کو بھرپور تقید کا نشانہ بنایا تھا اور سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی پر خوب تنقید کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close