Featuredسندھ

نامعلوم افراد کی فائرنگ ، مقامی پی ٹی آئی عہدیدار اہلیہ سمیت زخمی

کراچی : گلشن معمار میں افغان بستی کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی پی ٹی آئی عہدیدار عیسیٰ خان اہلیہ سمیت زخمی ہوگئے ، پی ٹی آئی رہنمااور اہلیہ نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

 

 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں افغان بستی کےقریب نامعلوم افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں مقامی پی ٹی آئی عہدیدار عیسیٰ خان اہلیہ سمیت زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، زخمی مقامی پی ٹی آئی رہنمااوراہلیہ نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پی ٹی آئی ایم پی اے راجہ اظہراوردیگر رہنما نجی اسپتال پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر راجہ اظہر نے بتایا کہ عیسیٰ خان کوبازو پر 2 جبکہ اہلیہ کے سر پرایک گولی لگی، عیسیٰ خان کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے تاہم گاڑی میں 6 ماہ کی بچی بھی موجود تھی جو محفوظ رہی۔

پی ٹی آئی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ عیسیٰ خان نے بتایا وہ اسپتال سے چیک اپ کےبعدجارہےتھے، فائرنگ کرنےوالےملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ملزمان نے کلاشنکوف سےفائرنگ کی۔

رکن سندھ اسمبلی نے مزید کہا پولیس نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹس بنائےہوئےہیں، عام عوام کو کون تحفظ فراہم کرے گا، آج کے وقعےکی ذمہ دار سندھ حکومت ہے یا پولیس؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close