سندھ

ماہی گیروں نے کراچی کے سمندر سے ساڑھے 3ٹن کی مچھلی پکڑ لی

کراچی: ماہی گیروں نے کراچی میں شکار کے دوران سمندر سے ساڑھے 3ٹن کی مچھلی پکڑلی جسےفشریز میں نیلامی کیلئے آج(جمعرات) پیش کیا جانا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کھلےسمندر میں شکار کرتے ہوئے کارہ کے مقام پرمقامی شکاریوں کے جال میں ایک مچھلی پھنس گئی اور جب اپنی لانچ واپس لے کر پہنچے تو  انہوں نے فشریز انتظامیہ کو منوں وزنی مچھلی پکڑنے کی اطلاع دیتے ہوئے  اسے جیٹی تک لانے میں مدد طلب کی،  جال کو  اوپر اٹھا یا تو ان سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کیونکہ جال میں پھنسنے والی مچھلی کی لمبائی 17فٹ ،چوڑائی ساڑھے فٹ جبکہ اس کا وزن 3ٹن کے قریب تھا۔دوسری جانب ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ پکڑی چیتا منگرا مچھلی شارک نسل کی ہے جبکہ فشریز کے سیکیورٹی انچارج ناصر بونیری نے بھی فش پکڑے جانے کی تصدیق کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close