سندھ

عامر لیاقت اپنی طلاق کی بے بنیاد خبر پر برہم

 عامر لیاقت نے اپنی طلاق کی بےبنیاد خبریں لگانے والی ویب سائٹ کو عدالت لے جانے کی دھمکی دے دی۔

شوبز ویب سائٹ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ عامر لیاقت کی طوبیٰ عامر سے طلاق ہوگئی ہے۔

عامر لیاقت اپنی طلاق کے حوالے سے بےبنیاد خبر دیکھ کر سیخ پا ہوگئے، اور ٹوئٹ میں عدالت تک لے جانے کا کہہ دیا۔

عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’آپ کو اس بات کی کس نے تصدیق کی؟‘

عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ میں آپ کو جلد عدالت کے نوٹس بھجواؤں گا۔

واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی تیسری شادی اور طوبیٰ عامر سے علیحدگی کی خبریں بڑی تعداد میں زیرگردش ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close