سندھ

ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے : ناصر حسن شاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسن شاہ نے ٹک ٹاک اسٹار کی شادی پر ردعمل کے طور پر ٹوئٹ کردیا۔

صوبائی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے، یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں ہم دشمنوں کےخلاف یااپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اُن کو شرم آنی چاہیے۔

اس سے قبل سعید غنی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’الحمداللّٰہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں۔براہ مہربانی بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

حریم شاہ نے جس رکن اسمبلی سے شادی کی اس کا نام تو تاحال نہیں بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے شوہر کا نام ظاہر کردیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close