انٹرٹینمنٹسندھ

عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دے دیا

کراچی: ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف پی ٹی اے کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ واپس لے لیا۔

عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دے دیا۔

وکیل پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے 30 جون کو ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کر دیا تھا۔

عدالت نے پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دے دیا اور ٹک ٹاک کی پابندی سے متعلق کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا، پی ٹی اے نے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close