سندھ
سندھ حکومت نے شادی ہالز ، سینیما گھر کھولنے کی اجازت دے دی
کراچی: حکومت نے شادی ہالز ، سینیما گھر اور تھیٹر ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے شادی ہالز سینیماگھر، تھیٹر کھولنے سے متعلق حکم نامہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق تمام تقاریب میں ایس او پیز کے ساتھ شرکت کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’شادی ہال میں آؤٹ ڈور تقریب اور اس میں 400 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ ان ڈورشادی کی تقریب میں 200 افراد شرکت کرسکتے ہیں‘۔
نوٹی فکیشن کے مطابق شادی کی تقاریب میں وہ شہری شرکت کرسکیں گے جنہوں نے کرونا ویکسین لگوائی ہوگی جبکہ شادی ہال مالکان پر لازم ہوگا کہ وہ ملازمین کی ویکسی نیشن کروائیں، ہال کا عملہ مہمانوں کو کرونا ویکسین سرٹیفیکٹ دیکھنے کے بعد داخلے کی اجازت دے گا۔