Featuredسندھ

پنجاب میں ایشیا کا سب سے بڑا جنگل لگانے کا منصوبہ

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب آلودگی کے خاتمے کیلئے متحرک  ، عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں جنگلات لگانے کا بڑا منصوبہ تیار۔

پنجاب میں مون سون شجر کاری مہم کا خصوصی پلان تیار کرلیا گیا ، جس کے تحت لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا میاوا کا جنگل لگایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آلودگی کے خاتمے کیلئے متحرک ہے ، عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں جنگلات لگانے کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

اس سلسلے میں پی ایچ اے لاہور نے مون سون شجر کاری مہم کا خصوصی پلان بھی تیار کرلیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا میاوا کا جنگل لگایا جائے گا، جنگل چائنا پارک نزد سگیاں پل پر 100 کنال اراضی پر لگایا جائے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میاوا کی جنگلات میں 2 لاکھ 92 ہزار درخت جبکہ لاہور میں 15 دیگرمقامات پر بھی جنگل لگائے جائیں گے، ماضی کے حکمرانوں نے درخت کاٹ کر ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ جنگلات کی کمی ماحولیاتی بگاڑ کا باعث بن رہی ہے، درختوں سے لاہور میں اسموگ اورآلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، وزیراعظم کا 10بلین ٹری سونامی پروگرام گیم چینجر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہر میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کر کے ماحول کو تباہ کیاگیا، وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو گرین اور کلین بنائیں گے اور پودے لگا کر اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی پرقابو پائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close