Featuredسندھ

سندھ کی سیاست میں اہم ملاقات کے بعد بڑی ہلچل شروع ہوگئی

کراچی: سندھ کی سیاست میں اہم ملاقات ہوئی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اب سے کچھ دیر قبل سابق صوبائی وزیر داخلہ اور اہم سیاسی رہنما ذوالفقار مرزا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی

گورنر سندھ اور ذوالفقار مرزا کی ملاقات پونے گھنٹے تک جاری رہی، جس میں وزیراعظم کے مشیر محمود مولوی بھی شامل تھے، جبکہ ذوالفقار مرزا کے ساتھ اُن کی اہلیہ اور وفاقی وزیر فہمیدا مرزا بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ذوالفقار مرزا اور نثار مورائی نے سجاد حسین کے قتل کا حکم سلیم سلو کے ذریعے بلوا کر دیا گرفتار فشریز ڈائریکٹر کا انکشاف

ملاقات میں سندھ کی سیاست پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ ذوالفقار مرزا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی۔
ذوالفقار مرزا نے شمولیت کے حوالے سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا اور سوچنے کے لیے وقت مانگا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close