کراچی : ریلوے نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ عید کے تینوں دن ٹرینوں کی بروقت آمد اور روانگی کو یقینی بنایا جائے، مسافروں کو ہر صورت خیال رکھیں
ہدایات کے تحت ٹرینوں اور ٹریکس کی خصوصی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں، تجاوزات کے خاتمے اور مسافروں کے سامان کی چوری کی روک تھام کی جائے۔
ریلوے حکام نے زور دیا ہے کہ مسافروں اور عملے کو سختی سے کورونا ایس اوپیز پر عمل کرایا جائے، ریلوے کالونیوں اور اسٹیشنز میں خصوصی صفائی کے انتظامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے 17 گریڈ کے 15 ٹیکنیکل کنٹریکٹ افسران کو ٹیسٹ کوالیفائی کرنے کا حکم
عید کے موقع پر مسافروں کے لیے خصوصی عید ٹرینیں بھی چلائی جارہی ہیں۔ قبل ازیں مسافروں نے شکایت کی تھی کہ ٹرینیں تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔