سندھ
سندھ کی جیلوں میں قیدیوں سے اہل خانہ کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی
کراچی: سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ان کے اہل خانہ اور عزیزوں کی ملاقات پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے،
جیل حکام کا کہنا ہے کہ اگر جیلوں میں کورونا وائرس پھیل گیا تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کی جیلوں میں 80 فیصد سے زائد قیدیوں اور عملے کو کرونا ویکسین لگا دی گئی
اس حوالے سے آئی جی سندھ جیل خانہ جات قاضٰ نذیر احمد نے کہا ہے کہ جیلوں میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے، جیلوں میں اضافی واش بیسن نصب کیے گئے ہیں ، ہاتھ دھونے کی تلقین بھی کی جاتی ہے۔
گزشتہ برس بھی قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔