Featuredسندھ

عمران خان اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیسز بنائیں گے

کراچی: اپنے خوابوں اور پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئی پیش گوئیاں کردی ہیں، اور کہا ہے کہ اگلے سال کے اگست تک حالات تبدیل ہوں گے، بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں

آئندہ سال صدر مشرف والا کھیل کھیلا جائے گا، الیکشن سے پہلے بہت سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑکر دوسری پارٹیوں میں جائیں گے، اور عمران خان مجبور ہوکر وقت سے پہلے خود الیکشن کا اعلان کریں گے، اور یہ اعلان 2022 میں متوقع ہے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جیسے لوگ بھی دوسری پارٹی میں جائیں گے، کیوں کہ ان کو اپوزیشن میں رہنے کے بجائے اقتدار میں رہنا پسند ہے، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں دھڑا بندی ہوتے دیکھ رہا ہوں، عمران خان اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیسز بنائیں گے اور ان کے اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف ہوں گے، جوبولے گا وہ پھنسے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں :منی بجٹ کے اعلان کے ساتھ ہی چہ مگوئیاں اور قیاس آرائیوں کا بازار بھی گرم ہوگیا

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ نوازشریف پرکیسزہیں، ن لیگ میں دو نظریے سامنے آنے سے ن لیگ کو نقصان ہورہا ہے، جب کہ مولانا فضل الرحمان نے جو تحریک چلائی تھی اس میں وہ کامیاب بھی ہوئے، لیکن یہ سال ان کے لئے مشکل رہے گا، اور اپوزیشن رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ ہوگی، سندھ میں پیپلزپارٹی کو کسی سے خطرہ نہیں ہے۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو جو لائے ہیں یہ ان کو بھی کچھ نہیں سمجھتے، وہ غلط فہمی کا شکار ہیں، پی ٹی آئی جس تیزی سے اقتدار میں آئی ہے اسی تیزی سے 2013 کی طرح پوزیشن پر واپس آئے گی، اور فیوچر بلاول بھٹو زرداری کا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نوجوان ہیں اور انہوں نے ہی وزیراعظم بننا ہے، عمران خان اور نواز شریف 70 سال کراس کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close