سندھ

بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ کراچی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کے معائنہ کے لئے دورہ

کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ کراچی شہر میں جاری مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کے معائنہ کے لئے شاہراہ فیصل، طارق روڈ، بلوچ کالونی، ڈرگ روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زیرتعمیر منصوبوں سے متعلق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بریف کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچ کالونی پل پر جاری کام کا معائنہ کیا اور انہوں نے بلوچ کالونی کے نئے زیر تعمیر انڈر پاس کا افتتاح بھی کیا۔ بلاول بھٹو نے بہترین کام کرنے پر انہیں مبارک باد دی اور ساتھ ہی محکمہ بلدیات کے وزیر جام خان شورو کے کام کو بھی سراہا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کے ہمراہ ڈرگ روڈ انڈر پاس کے جاری کام کا بھی معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبے پر جام خان شورو نے آگاہی دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے طارق روڈ پر جاری ترقیاتی کام کے مکمل ہونے کے بعد وہاں پر عوام اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ان سب لوگوں کا شکر گزار ہوں اور انہیں مبارک باد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے طارق روڈ پر جاری ری کنسٹریکشن ورک کو مقررہ وقت میں مکمل کیا ہے، ادھر کے دکانداروں نے بھی کافی ساتھ دیا ہے اس روڈ کو پھیلانے میں مدد اور تعاون کیا، انشاء اللہ تعالیٰ اگر اسی طرح کام ہوتے رہے تو حکومت کا نام بھی بنے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close