سندھ

پیپلز پارٹی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف 23 اپریل کو سندھ بھر میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

کراچی: سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے بھی لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا، سینئر رہنما نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ بجلی کی بندش کیخلاف 23 اپریل کو سندھ کے تمام اضلاع میں دھرنا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کراچی میں میڈیا سیل سندھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ بھر میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی، بڑھ گئی، 23 اپریل کو صوبے کے تمام اضلاع میں دھرنا دیں گے، صوبائی سطح پر 14 مئی کو دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے نعرے لگائے، احتجاج کو سندھ کارڈ سے تشبیہ دی جا رہی ہے، ہمیشہ عوامی کارڈ کھیلتے رہے اور کھیلتے رہیں گے، نواز شریف بجلی اور پانی چوری کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close