سندھ

سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط نہ ہوسکے

کراچی: سندھ میں رینجرز کے اختیارات ختم ہوئے3 روز ہوگئے مگر وزیراعلیٰ سندھ نے اب تک سمری پر دستخط نہیں کیے جب کہ رینجرز نے بھی اختیارات میں توسیع نہ ملنے پر کارروائیاں محدود کردی ہیں۔ رینجرز کے اختیارات کی مدت جمعے کی رات 12 بجے ختم ہوئی تھی جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے وزیراعلیٰ کو سمری بھیجی تاہم وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اب تک سمری پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے اختیارات میں توسیع نہ ملنے پر جہاں کارروائیاں محدود کردی ہیں وہیں کراچی میں قائم رینجرز کی بیشترچوکیاں بھی خالی کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کو دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے لئے ہر 3 ماہ بعد اختیارات میں توسیع  کی جاتی ہے لیکن سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان تنازع کی وجہ سے ہر بار کی طرح اس بار بھی یہ معاملہ لٹک گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close