سندھ
وزیراعظم کا کسان پیکج پاکستان کا نہیں صرف پنجاب کا ہے: مولا بخش چانڈیو
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کسان پیکج پاکستان کا نہیں صرف پنجاب کا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کے تمام پیکج پنجاب کیلئے ہوتے ہیں۔اس پیکج سے پنجاب کو فائدہ اور دوسرے صوبوں کو نقصان ہوگا۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اس پیکج کے بارے میں آواز اٹھائینگے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو اقلیت میں تبدیل ہونے کی خبروں پر تشویش ہے۔مردم شماری ملتوی نہیں ہونی چاہئے۔ یہ سندھ کے عوام کی آواز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کے وجہ سے سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی۔