Featuredسندھ

شہرقائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

کراچی : آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے دوپہر میں شہرمیں تھنڈر سیلز بننے کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے

گزشتہ روزہونے والے بارش سے اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی میں مکان کی دیوارگرگئی جس کے نتیجے میں ماں اوراس کے تین بچے جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزسب سے زیادہ بارش سُرجانی میں 58 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ نارتھ کراچی 51، جناح ٹرمینل 2.8، پی ایف بیس فیصل 2، ڈی ایچ اے فیر ٹو میں 1.6، سعدی ٹاؤن 13.4 اور اولڈ ایئرپورٹ پر 1.5، اورنگی 37، ناظم آباد 32، پی اے ایف بیس مسرور 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جب کہ کیماڑی 15، یونیورسٹی روڈ 8.2، گلشنِ حدید 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑ ھیں : محکمہ موسمیات نے اکثر علاقوں میں ابر رحمت برسنے کی نوید سنادی

رات گئے تک بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں سڑکیں زیر آپ آگئیں۔ ٹاور سے ایم اے جناح روڈ جانے والی سڑک پر پانی جمع ہوگیا، واٹر پمپ سے گلبرگ چورنگی جانے والی سڑک زیر آب آگئی۔

لندی کوٹل چورنگی کے قریب نالے کا پانی سڑک پر آگیا لیاقت آباد دس نمبر کی سڑک پر پانی موجود ہے تاہم نیپا چورنگی گلشن اقبال سے پانی نکال لیا گیا۔ سفاری پارک کے اطراف سڑکوں سے پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close