سندھ

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل

کراچی : الیکشن کمیشن نے اتوار کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

ریجنل الیکشن کمشنر سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 6 کنٹونمنٹ بورڈ کے 42 وارڈ میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پولنگ اتوار کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو انتخابی علاقے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مثتثنیٰ ہونگے۔ 42 وارڈز میں مجموعی طور پر 343 امیدوار میدان میں ہیں، جس میں 238 کا تعلق سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے ہے۔ 105 امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں۔ امیدواروں میں 9 خواتین بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی انتخابی مہم رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔ 42 وارڈز کے لیے 287 پولنگ اسٹیشنز اور 1115 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، حق رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار 695 ہے، جن میں سے 2 لاکھ 44 ہزار 317 مرد اور 2 لاکھ 22 ہزار 198 خواتین ووٹرز ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close