سندھ

وزیراعظم نواز شریف کی استعفیٰ نہ دینے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے، خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف سمیت تمام موجودہ حکمرانوں نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال ملک میں بجلی کا بحران ہے۔ خورشید شاہ کا اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے پہلے وزیراعظم کو استعفا نہ دینے کا کہا تھا، اگر نوازشریف جے آئی ٹی میں سرخرو ہوتے ہیں تو دوبارہ وزیراعظم بن جائیں گے لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ ان استعفا نہ دینے کی کیا ضد ہے؟۔ ملک میں بجلی کا بحران ہے، خواجہ آصف کہتے ہیں بجلی چوری ہو رہی ہے جبکہ سیپکو اور حیسکو میں لیسکو سے زیادہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، یہی نہیں حکمران جماعت اپنے ایم این اے کے حلقوں میں گیس فراہم کر رہی ہے، کیا ہم پاکستان کے شہری نہیں ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں کیا تبدیلی لائے ہیں؟ وہ پہلے خیبرپختونخوا کی صورتحال جاکر دیکھیں جبکہ سندھ کے دیہی علاقوں میں پہلے کوئی رات میں گزر نہیں سکتا تھا لیکن اب عمران خان رات میں دادو میں جلسہ کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close