سندھ

کراچی کے فیکٹری مالک کی خاتون ملزمہ کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت، ویڈیو منظرعام پر آ گئی

کراچی : غریب افراد اپنا اور اپنے پیاروں کا پیٹ بھرنے کی غرض سے محنت مزدوری کیلئے فیکٹریوں کا رخ کرتے ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ وہ باعزت طریقے سے کام کر کے زندگی گزار سکیں گے۔ لیکن کچھ فیکٹری مالکان ایسے بھی ہوتے ہیں جو انسانیت کو بھول جاتے ہیں اور اپنے ملازمین کو کم تر سمجھتے ہوئے ان پر تشدد کرنے سے بھی باز نہیں آتے، یہاں تک کہ خواتین ملازمین بھی ان کے عتاب سے بچ نہیں پاتیں۔

ایسا ہی ایک انکشاف عدنان ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کراچی کے مالک عبدالرحمان چاولہ سے متعلق ہوا ہے جس کی خواتین و مرد ملازمین پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ایک طوفان سا پربا ہو گیا ہے اور ہر جانب سے عبدالرحمان چاولہ کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کیساتھ ساتھ اس کے خلاف کارروائی کرنے اور تشدد کا نشانہ بننے والے ملازمین کو انصاف دلانے کی آوازیں بھی بلند ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالرحمان چاولہ ناصرف خود ملازمین پر تشدد کر رہا ہے بلکہ کئی ملازمین پر دیگر ملازمین کے ہاتھوں تشدد کروا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ ملازمین کو مرغا بنا کر انہیں ڈنڈوں کیساتھ نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی بلکہ صحیح طرح صفائی نہ کرنے پر عبدالرحمان چاولہ آپے سے اس قدر باہر ہوئے کہ خاتون ورکر کو بھی تھپڑ رسید کر دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو انسان کی اس طرح بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی اگرچہ وہ فیکٹری کے ملازم ہیں او روہاں کام کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود مالک کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ انہیں تشدد کا نشانہ بنائے اور ان کی عزت نفس کو مجروح کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close