کراچی: نئی افغان حکومت کا پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ ہوا ، اافغانستان کی وزارت شہری ہوابازی نے سول ایوی ایشن کو خط لکھا جس میں افغانستان کي ایئرلائنز آریانااور کام ائیر کی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کی اجازت طلب کی گئی
پروازوں کی اجازت دونوں ممالک کے ایم اویو کی بنیاد پرمانگی گئی، خط میں کہا گیا کہ امریکی فوجیوں نے انخلاکے وقت کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں ، قطر نے کابل ایئرپورٹ پر ہوابازی کی تکنیکی سہولت بحال کی ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : بیرون ملک پروازوں کی تعداد میں کمی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم تاحال جاری نہیں کیا
رواں ماہ کے آغاز میں امریکی انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو فعال کردیا گیا تھا اور کابل سے مزار شریف کے لیے پہلی پرواز نے اڑان بھری تھی ، سربراہ افغان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ غیرملکی پروازیں شروع کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔بعد ازاں 9 ستمبر کو کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا، حکام نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے، قطر ایئرویز کی ایک پرواز غیر ملکی مسافروں کو لے کر کابل سے روانہ ہوئی۔