سندھ

پپری میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی، 3 ڈی ایس پیز سمیت اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے: ایس ایس پی راﺅ انور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دو روز قبل پپری میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے اور ایس ایس پی ملیر راﺅ انور کا کہنا ہے کہ یہ تمام دہشت گرد انتہائی خطرناک اور پولیس افسران کے قتل میں ملوث تھے۔ 
تفصیلات کے مطابق راﺅ انور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاک دہشت گرد 3 ڈی ایس پیز سمیت پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے اور ان پر سانحہ صفورا میں بھی ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد شرمیلا پٹھان نے پریس کلب روڈ پر دو کانسٹیبلز کو شہید کیا اور شاہ فیصل میں بھی کریکر حملہ کیا تھا۔ ملزمان نے ڈی ایس پی فتح کو بھی قتل تھا۔ ایک اور دہشت گرد سہیل عرف چشماٹو کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس نے 2015ءمیں ایک پولیس کانسٹیبل کو شہید کیا۔ 
ایس ایس پی راﺅ انور کے مطابق حساس اداروں کی مدد سے دہشت گردوں تک پہنچے اور اس آپریشن کے دوران پولیس افسران نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close