سندھ

15 جون سے 15 جولائی تک نواز شریف وزیراعظم نہیں رہے گا، منظور وسان نے پیشگوئی کردی

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 15 جون سے جولائی تک میاں نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے، ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک تھے اور ایک رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور خوابوں کے ماہر منظوروسان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کا کاونٹ ڈاﺅن شروع ہوگیا ہے، 15 جون سے جولائی تک عوامی احتجاج کے بعد نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔ نواز شریف خود استعفیٰ دینگے اور دوسرا وزیر اعظم آئے گا، حالات کو دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ فیصلے آئیں گے۔
رہنماء پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ نواز شریف رہے گا اور ڈینٹ پڑ ے گا اور وہ ہوگیا، میں پہلے بھی کہتا تھا کہ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک ہیں کل کے واقع نے میری بات کو سچ ثابت کردیا ہے، ایم کیو ایم کے تینوں دھڑے مل کر الیکشن لڑیں گے۔ منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ پیر صاحب کی پیشگوئی ہے، میری اپنی الگ پیشگوئی ہے۔ مجھے پنڈی سے نہیں بلکہ اللہ تعالی کی طرف ہدایت ملتی ہیں، ایک وفاقی وزیر نے انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی ہے اس پر میں بولنا بھی نہیں چاہتا ن لیگ کے وزراء سیاست کو ایک مرتبہ پھر نوے کی دہائی میں لیجانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پی پی نے سیاسی جدوجہد کا آغاز کردیا جس کے بعد میاں صاحب کو رائیونڈ سمیت ملک میں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close