سندھ
محکمہ تعلیم سندھ میں اسکولوں کے 126 مفرور ملازمین کا انکشاف ہوگیا
کراچی : کراچی کے ضلع شرقی میں 126 اساتذہ و غیر تدریسی عملہ مفرور ہے جس میں 71 سرکاری اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے 55 افراد شامل ہے
تمام ملازمین نوکری سے غیر حاضر ہیں اور گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہیں، ملازمین کئی ماہ سے اسکول سے غیر حاضر رہے ہیں، تاہم محکمہ تعلیم سندھ کے ماتحت مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوشن ڈپارٹمنٹ نے سیکریٹری اسکولز کو رپورٹ جمع کرادی ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : طالب علموں اور اساتذہ کو وبائی مرض سے تاحال خطرات ہیں
اس پر محکمہ تعلیم نے مفرور ملازمین سے تین روز میں وضاحت طلب کرلی ہے، واضح رہے کہ قانون کے مطابق محکمہ تعلیم ان مفرور ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا حق رکھتا ہے۔