سندھ

سندھ ہائی کورٹ کا آئی جی سندھ کو کام جاری رکھنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووكیٹ طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے جس پر ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل گزشتہ سماعت پر بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے لہذا حکم امتناعی کو ختم کیا جائے۔

عدالت نے حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا کو مسترد کردیا اور آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ حکومت سندھ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں تاہم معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں جانے کے بعد عدالت نے صوبائی حکومت کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close