کراچی: ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کہ ستمبر 2020 میں نادیہ خان کا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا تھا جسے ریکور کروانے کے لیے اداکارہ نے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کی تھیں
ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبر کرائم کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپرٹ نے اداکارہ کو مالی نقصان پہنچایا، اس نے یوٹیوب چینل میں گوگل پبلشر آئی ڈی اور بینک تفصیلات تبدیل کر دیں جس سے نادیہ خان کے یوٹیوب چینل کی تمام کمائی آئی ٹی ایکسپرٹ کو جانے لگی۔
یہ بھی پڑ ھیں : نادیہ خان شو میں محمد عامر کے جواب نے نادیہ خان کو لاجواب اور شرمندہ کر دیا
عمران ریاض کا کہنا ہے کہ نادیہ خان کو فراڈ کا پتہ چلا تو انھوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت کی جس پر ملزم حماد سمیع کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔