سندھ

کراچی میں سورج کا پارہ ہائی، درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا

اسلام آباد: شہر قائد میں ایک بار پھر سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دیئے ہیں اور آج شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے تو دوسری طرف میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور شہر قائد میں بھی گرم ہواؤں نے اپنا ڈیرہ ڈال لیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جب کہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو آئندہ دو تین روز سے گھروں سے بلاوجہ باہر نکلنے سے منع کیا ہے جب کہ طبی ماہرین نے شہریوں کو پانی کا کثرت سے استعمال کرنے کی نصیحت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close