سندھ

قومی دھارے میں شامل ہونے کیلئے سندھ میں 50 دہشت گردوں نے خود کو رینجرز کے حوالے کردیا

کراچی: سندھ میں 50 دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ، کشمور اور گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے 50 دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد نے سکھر میں خود کو رینجرز کے حوالے کردیا۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق انہوں نے قومی دھارے میں دوبارہ شامل ہونے اور دہشت گردی کی کارروائیاں چھوڑ دینے کا عہد کیا، ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد اغواء برائے تاوان، قتل اور دیگر گھناؤنے جرائم میں ملوث تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close