سندھ

مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کیلئے بڑا اعلان کردیا

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے، سب کو دعوت دیتا ہوں شہر کے لیے ہمارے ساتھ دیں، ہم مخالف جماعت کے میئر کے لیے بھی اختیارات مانگ رہے ہیں۔ کراچی میں مفتی نعیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرے اور خراب سیوریج سسٹم جیسے مسائل پر قابو پانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی جماعت یا رہنما کراچی کے بارے میں بات کرے گا تو ہم اس کا ساتھ دیں گے، ہم مخالف جماعت کے میئر کے لیے اختیارات مانگ رہے ہیں، ہمارے 16 میں سے 8 مطالبات مئیر کراچی کے لیے مانگے ہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ مفتی نعیم کو 14 مئی کو دعوت دی ہے، وہ اگلے ماہ ہمارے جلسے میں شریک ہو نگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کراچی کس طرح ٹھیک ہو گا، ہمارے مطالبات پرعمل نہ ہوا تو کراچی رہنے کے قابل نہیں ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close