سندھ

عمران خان نے مئیر کراچی وسیم اختر کی باتوں کی تائید کردی

کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں جب تک بلدیاتی نظام ٹھیک نہیں ہو گا، مسائل حل کرنا بہت مشکل ہیں، میئر کراچی وسیم اختر ٹھیک کہتے ہیں کہ انہیں اختیارات نہیں دئیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیم اختر جو اختیارات مانگ رہے ہیں، ہم نے خیبر پختونخواہ کے میئر کو وہ اختیارات دئیے ہیں۔ کراچی میں تاجر اتحاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخاب تو کرا دئیے لیکن اب اختیارات نہیں دئیے جا رہے، وسیم اختر کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں، تحریک انصاف نے پشاور میں 30 فیصد ڈویلپمنٹ فنڈزبلدیاتی نمائندوں کو دئیے ہیں تاکہ وہ عوام کے مسائل حل کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے نتھیا گلی اور گلیات میں ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنا کر انکروچمنٹ کا خاتمہ کیا اور اس کام کے لیے سب سے پہلے سیاستدانوں کے گھر گرائے جسے دیکھ کر تاجر بھی راضی ہو گئے اور انکروچمنٹ کا مکمل خاتمہ ہو گیا، علاقے کی صفائی کروائی، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ گلیات میں زمین کی قیمت دوگنی ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ابھی لوگوں کو اعتبار نہیں ہے کہ ان کا ٹیکس درست جگہ پر لگے گا یا نہیں، پاکستانی قوم دنیا کے پانچ سب سے زیادہ خیرات کرنے والے ممالک میں شامل ہے، اگر ہمارے لوگوں کو یقین دلایا جائے کہ ان کا ٹیکس درست جگہ پر لگے گا تو ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close