کراچی: کے الیکڑک صارفین کے لئے بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے
کے الیکٹرک جانب سے یہ اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
ق نیپرا اس معاملے پر 3 نومبر کو سماعت کرے گا، اور اگر یہ درخواست منظور کرلی گئی تو اس صورت میں صارفین پر 6 ارب 64 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
یہ بھی پڑ ھیں : کے الیکٹرک کے ایم سی کے لیے ٹیکس اکٹھا کرنے پر رضامند ہے
دوسری جانب کے الیکٹرک کے انڈسٹریل صارفین کے لئے سبسڈی کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہوگئی ہے، اتھارٹی اعدادوشمار کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔