سندھ
کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ تعطیلات کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیلات یکم جون سے اور 31 جولائی تک ہوں گی جب کہ چھٹیوں کا فیصلہ رواں سال فروری میں اسٹیرنگ کمیٹی میں کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی سے 13 اگست تک دینے کا فیصلہ کرلیا تھا۔