Featuredسندھ

عمران خان جس معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے

لاڑکانہ: پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان جس معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے

آئین نے عوام کو جو آزادیاں دی ہیں عمران خان نے ان کو چھین لیا ہے،ووٹ کے تحفظ سے لے کر بولنے کی آزادی اور میڈیا کی آزادی کو عمران خان نے چھیننے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : عمران خان کہیں نہیں جارہے 5 سال پورے کریں گے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کے عوام ایک سخت دور سے گزر رہے ہیں، ہم اقتدار کے لئے سیاست نہیں کرتے، عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف پہلے دن سے احتجاج کیا، پاکستان پیپلز پارٹی 29 اکتوبر بروز جمعہ ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close