Featuredسندھ

سندھ بھر میں کینسر کے ہزاروں مریضوں زندگی کو خدشات لاحق ہوگئے

کراچی: مریضوں کو مفت ادویات کا سلسلہ بند تاہم انتظامیہ نے موقف دینے سے گریز کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ من پسند کمپنی کو ٹھیکا دینے کےلئےمصنوعی بحران پیدا کیا گیا

کراچی سمیت سندھ بھر میں بلڈ کینسرسے جنگ لڑنےوالے ہزاروں مریض رل گئے، مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند کردی گئی۔

سندھ بھر میں کینسر کےمریضوں کو سول اسپتال کراچی میں قائم ایک ہی یونٹ یہ ادویات فراہم کرتا تھا ایک ماہ سے زائد وقت گذرگیا لیکن مریضوں کو دوائیں نہ مل سکیں اسپتال آنیوالےشہری بھی حکومتی رویئےسےمایوس ہیں۔

ماہرامراض خون ڈاکٹرثاقب انصاری نےمعاملے پر تشویش کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی ناگزیرہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کینسر سے جنگ جیتنے والی اداکارہ کا مداحوں کے نام پیغام

کینسر کامریض دس روز تک گولیاں نہ کھائے تو سیکنڈ جنریشن کی دوا لینا ضروری ہوجاتا ہےسیکنڈ جنریشن کی دوا زیادہ مہنگی اورمریض کی بہتری کی امیدکم ہوتی ہے۔

کینسر میں مبتلاء مریضوں کو کرن سمیت دیگراسپتال ریفرکیا جارہاہے۔

بیت المال نےبھی مزید مریضوں کو لینا اب بند کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close